بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا

ملک میں بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا، حکومت نے اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا

  1. جھوٹی چور بے غیرت حکومت دوستوں یونٹ کا منجن ختم ہو گیا ہے جھوٹے لوگ اس وقت بھی یونٹ 37 روپے 68 پیسے کا بڑھ رہا ہے پہ کیا سبسڈی دین بغیر تو نے جھوٹے بغیرت نہ جانے کن لوگوں کو ان چوروں نے کن کو سبسڈی دی ہمارا تو اج کا بل بھی 6632روپے ہے 174 یونٹ کا اپنے باپ کو اپنے رشتہ داروں کو سبسڈی دی ہوگی ان بے غیرتوں نے جھوٹے پی ڈی ایم حکومت یہ تو حالات ایسی ہوگی کہ ان کے جنازے میں بھی کوئی نہیں ائے گا صرف چرسی موالی موجود ہوں گے نون لیگ کا بھی کوئی نہیں ہوگا انشاءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*