اس میں کوئی شک نہیں کہ اندھیرے میں کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کیا جا سکتا اور ایسا ہی کچھ ہوا پڑوسی ملک بھارت میں، جہاں رات کے وقت بجلی بند ہوجانے سے دو سگی بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی۔
جی ہاں، بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اس وقت فلمی سین ہوگیا، جب دو سگی بہنیں دو مختلف خاندان سے تعلق رکھنے والے دولہوں سے شادی کے لیے سات پھیرے لے رہی تھیں۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مدھیا پردیش کے ایک گاوٌں میں دو سگی بہنوں کی شادی کی رسومات کے دوران اچانک بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث دونوں بہنوں کی غلط دولہوں کے ہمراہ شادی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں نے گاؤں کی شادی کی رسومات کے تحت چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے دونوں کو واضح انداز میں پہچاننا مشکل تھا۔