بالی ووڈ شخصیات کی فرحان اختر اور شیبانی کو شادی کی مبارکباد

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر اور بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر کو بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شادی کی مبارکباد دی ہے۔ 

فرحان اختر کی قریبی دوست فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان اختر اور شیبانی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’محبت ایسی چیز نہیں ہے جسے آپ ڈھونڈتے ہیں بلکہ یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ڈھونڈتی ہے۔‘

اُنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایک خوبصورت شادی کی تقریب تھی اور مجھے یقین ہے کہ ان دونوں کا ساتھ اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہوگا‘۔

بالی ووڈ باربی کترینہ کیف نے اپنی انسٹااسٹوری پر فرحان اور شیبانی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے اس نو بیاہتا جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’تمام محبتیں اور خوشیاں ہمیشہ آپ دونوں کے ساتھ رہیں‘۔

بالی ووڈ شخصیات کی فرحان اختر اور شیبانی کو شادی کی مبارکباد

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فرحان اختر کی اپنی شادی کے خوشیوں بھرے لمحات کے حوالے سے کی گئی انسٹا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے فرحان اور شیبانی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ دونوں کے لیے میری طرف سے بہت سا پیار۔‘

کرشمہ کپور نے شیبانی ڈانڈیکر کی جانب سے  شادی کے حسین لمحوں کے حوالے سے کی گئی انسٹا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔ 

بالی ووڈ شخصیات کی فرحان اختر اور شیبانی کو شادی کی مبارکباد

ان کے علاوہ اداکارہ انوشکا شرما، پری نیتی چوپڑا اور دیگر نامور شخصیات نے بھی بالی ووڈ  کی اس نوبیاہتا جوڑی کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ شخصیات کی فرحان اختر اور شیبانی کو شادی کی مبارکباد
بالی ووڈ شخصیات کی فرحان اختر اور شیبانی کو شادی کی مبارکباد

واضح رہے کہ شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان اختر نے سال 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور ہفتے کے روز کھنڈالہ میں ایک سادہ تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*