بابر اعظم ٹرافیوں کے شہنشاہ

قومی ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ایوارڈز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا2021 ئاور 2022 ءمیں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ فوٹو سیشن

بابر اعظم نے ایوارڈز کے ساتھ اپنی تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو‘۔

2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے۔ پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز وصول کرنے کے بعد تصاویر شیئر کردیں۔ بابر اعظم مختصر وقت میں مختلف ٹرافیاں حاصل کرنے والے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں نمایاں نظر آتے ہیں اور انہوں نے ٹرافیوں کے ساتھ شہنشاہوں کے انداز میں فوٹو شوٹ کرایا،بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز ملنے کے بعد اپنے گھر پر خصوصی فوٹو سیشن کرایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 2021ئاور 2022ءمیں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ کرائے گئے فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کیں۔بابر اعظم نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو‘۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر اعظم کی ایوارڈز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافی دی تھی۔بابر اعظم 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو 2021 میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2022ئ میں 9 میچوں میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز بنائے تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*