بابر اعظم نے قومی ٹیم کی ون ڈے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

لاہور: بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتانی سے استعفی دے دیا۔

بابر اعظم نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔

بابر اعظم نے لکھا کہ کپتانی کا تجربہ اچھا رہا مگر ورک لوڈ میں اضافہ ہوا، اب تک جو حاصل کیا اُس پر فخر محسوس کرتا ہوں اور مستقبل میں بطور بیٹسمین اپنی خدمات دینے کیلیے تیار ہوں۔

بلے باز نے لکھا کہ اب ورک لوڈ کم کر کے فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت قومی ٹیم کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*