بابراعظم کی ویڈیو لیک؛ پی سی بی نے میڈیا پارٹنر پر تنقید کے نشتر چلادیئے

ادارہ ہمارا میڈیا پارٹنر ہے اسے بے بنیاد الزامات نظر انداز کرنے چاہیئے تھا ، پی سی بی کاجواب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میںفاکس کرکٹ کی اسٹوری پر پاکستان کرکٹ بورڈ برہم

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فاکس کرکٹ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمارا میڈیا پارٹنر ہے اسے بے بنیاد الزامات نظر انداز کرنے چاہیئے تھا کیونکہ اس پر بابراعظم کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو نازیبا میسجز کیے جبکہ جنسی تعلق بنائے رکھنے کے بھی سنگین الزامات لگائے۔ پی سی بی کے جواب پر ادارے نے ٹوئٹ حذف کردی لیکن خبر تاحال ویب سائٹ پر موجود ہے۔اس سے قبل بھی سال 2020 میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*