اے این ایف کی کارروائی، 199 کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کوئٹہ کی جانب سے پیشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں کی گئی ، جس کے نتیجے میں 199 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل ہے۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ہمنشیات افغانستان کے راستے پاکستان اسمگل کی گئیں جبکہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*