اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف سندھ کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف انٹیلیجنس اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے گڈاپ ٹاؤن کراچی میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ناردرن بائی پاس کے قریب دوران تلاشی بس سے 172.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، بس میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ اور کپڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی مستونگ کے رہائشی نادر خان اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی قدرت اللّٰہ نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کر کے کراچی کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے تھے۔

اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*