ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 2023 کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی، جس کے تحت حکومت حج آپریشن کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔

رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ سرکاری اور نجی ٹورز آپریٹرز کو 50، 50 فیصد کوٹہ دیا جائے۔ کل حجاج کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ کے تحت الاٹ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی ریجن کیلئے حج اخراجات 11لاکھ 75 ہزار اور جنوبی ریجن کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ساتویں مردم و خانہ شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

کھاد فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے بعد دی جائے گی۔

سولر پینل اور اس سے منسلک سامان کے بارے میں پالیسی اسٹیک ہولڈر کے مشورے سے منظور کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*