ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے  پیش نظر ٹماٹر، مٹن، انڈے اور   گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد بڑھ گئی جس سے مجموعی شرح 15.86 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات  کے مطابق رواں ہفتے آٹا اور  چینی سمیت 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے ٹماٹر 24 روپے 17 پیسے، پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 4 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات  کےمطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد ہوگئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*