ایم کیو ایم فروری میں پہلا پاور شو کرے گی

متنازع معاملات پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا سڑکوں پر نکل کر عوامی مہم چلانے کا اعلان

عوامی طاقت کا مظاہرہ مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں کرنے پر غور، حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا

کراچی کے بعد حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا

عوامی رابطہ مہم شروع کرکے حکومت کے شہری علاقوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متنازع حلقہ بندیوں، مردم شماری، ووٹر لسٹوں، بلدیاتی انتخابات و دیگر معاملات پر اعتراض واضح طور پر دکھانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرکے حکومت کے شہری علاقوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اس حوالے سے پہلا پاور شو فروری میں کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت کا مظاہرہ مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے جلسے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم پاکستان نے بائیکاٹ کر دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*