ایلون مسک کی بیٹی کی خفیہ پیدائش کا راز فاش ہوگیا

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ گرائمز کے ہاں سریگوسی کے ذریعے بیٹی کی خفیہ پیدائش کا راز فاش ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسک اور گرائمز کی بیٹی کی پیدائش کا انکشاف اس وقت ہوا جب گلوگارہ امریکی میگزین کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔

انٹرویو کے دوران بچے کے رونے کی آواز آئی جس پر میزبان نے کہاکہ یہ کیا شور ہے، بعد ازاں گرائمز نے اعتراف کیا کہ یہ ایک چھوٹی بچی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیٹی کا نام (Exa Dark Sideræl) رکھا تاہم اپنے بیٹے ‘Y’ سے ملتے جلتے نام رکھنےکی وجہ سے بیٹی کو مختصر نام دیتے ہوئے ‘X’ پکارتے ہیں۔گرائمز نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش دسمبر 2021 میں ایک سروگیٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گرائمز نے انٹرویو کے بعد اعلان کیا کہ ان کی اور ایلون کے درمیان ایک بارپھر علیحدگی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون اور گرائمز کے ہاں مئی 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام مختصر طور پر ‘X’ رکھا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*