ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا بھارتی ٹیم کے پلان میں شامل، بھارتی میڈیا رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اگلے برس پاکستان کا دورہ کرنے کی امیدیں روشن ہونے لگیں۔ دوہزار تیئس میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ پاکستان میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ میں شرکت کا منصوبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے پلان میں شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی 18 اکتوبر کو سالانہ جنرل میٹنگ شیڈول ہے اور اس اجلاس سے قبل بی سی سی آئی نے ریاستی ایسوسی ایشن کو دورہ پاکستان کے سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔

بی سی سی آئی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے اگلے برس بین الاقوامی مصروفیات کے ساتھ ایشیا کپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق حکومتی اجازت ملنے کی صورت میں بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان جاسکتی ہے لیکن اس سے قبل سیکیورٹی اور دیگر امور پر بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اگر اگلے سال پاکستان کھیلنے آتی ہے تو 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بھارتی ٹیم پاکستانی سرزمین پر ان ایکشن ہوگی۔

آخری مرتبہ بھارت نے 2008 میں ایشیا کپ میں ہی شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو سری لنکا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*