ایشیاکپ 2023 متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا

نجم سیٹھی بی سی سی آئی دھمکی تو دی ہے لیکن اسکا نقصان پاکستان ہی بھگتنا پڑے گا

اگر پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے بھارت نہ گیا تو ا±سے لاکھوں پاو¿نڈز کا نقصان ہوگا

مجھے نہیں لگتا پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جائے، مرزا اقبال بیگ

کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی بلکہ ٹورنامنٹ بھی متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔ معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ ایشیاکپ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) زیر اہتمام ایونٹ ہے، مجھے نہیں لگتا پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جائے، اگر پاکستان نہ گیا تو ا±سے لاکھوں پاو¿نڈز کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بی سی سی آئی دھمکی تو دی ہے لیکن اسکا نقصان پاکستان ہی بھگتنا پڑے گا، کیونکہ پاکستان کو 2025 میں ا?ئی سی سی چیمیئنز ٹرافی ہوسٹ کرنی ہے، پاکستان جاتا ہے تو بھارت کو کونسل خود پاکستان آنے پر مجبور کرے گا۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ا?ئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا اور اگر ہم نہیں جاتے تو ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*