ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔

جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔

بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*