ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دیدی

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دے دی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کہتے ہیں کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو  تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔

امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانےکھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*