اہم موسمیاتی تبدیلیوں نے سال 2021 میں نئے ریکارڈز قائم کیے، رپورٹ

موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے ادارے اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے چار اہم عناصر جس میں گرین ہاؤس گیسوں کے ارتکاز، سطح سمندر میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت نے 2021 میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ انسانی سرگرمیاں زمین، سمندر اور فضا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں جس کے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی نظام کے لیے نقصان دہ اور دیرپا اثرات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم کی شدت، موسمیاتی تبدیلی کی روز بروزبدلتی صورتحال نے سیکڑوں ارب ڈالرز کے معاشی نقصانات کو جنم دیا ہے اور انسانی جانوں اور فلاح و بہبود کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ساتھ ہی خوراک، پانی کی حفاظت اور نقل مکانی کو دھچکا لگایا جس پر 2022 میں زور دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*