اگلی باری بھی ہماری

عمران خان نے ملک خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے سنبھالا، آئندہ بھی حکومت سنبھال کر مزید مستحکم ببنائیں گے، شہباز شریف

جب بھی انتخاب ہوں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، نہیں چاہتے کہ غریب عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالیں، مجبور ہیں

معاشی معاملات سے نمٹنے کے لئے تمام پلان موجود ہیں، مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا، آئی ایم ایف سے معاملات طے ہوجائینگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے آنے کے بعد ملک کو سنبھالا دیا، جب بھی انتخاب ہوں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور انشاءاللہ آئندہ حکومت بھی ہماری ہوگی،۔وزیر اعظم کے زیر سربراہی اجلاس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دیئے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ ایک مضبوط اور بڑی جماعت ہے اس کو کوئی بھی ختم نہ کر سکا، ہم نہیں چاہتے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالیں،غریب عوام کا احساس ہے، ہماری کوشش ہے کہ جو بھی قدم اٹھائیں اس سے غریب آدمی کو نقصان نہ ہو۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ا?ئی ایم ایف سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے، ہم عنقریب معاشی بحرانی کیفیت سے نکل جائیں گے، معاشی معاملات سے نمٹنے کے لئے تمام پلان موجود ہیں، مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمران جماعت کی خرابی کو درست کرنے میں وقت لگتا ہے، ہر طرح سے معاملات کنٹرول میں ہیں، کوئی فکر کی بات نہیں۔ اجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں مریم نواز اور نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*