اگر 9 مئی سازش تھی اور پی ٹی آئی ملوث نہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 9 مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر لوگوں کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمران خان پر شدید تنقید کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی یہ سوچ کہ وہ ہیں تو پاکستان ہے اور وہ نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو اس سوچ سے انھیں نکلنا ہو گا۔‘

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی نو مئی کے واقعات کو سیاسی احتجاج کا رنگ دینا چاہتی ہے اور کہتی ہے نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں بلکہ یہ پلانٹ کیا گیا تو پھر ثبوت دیں کیونکہ ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں۔‘

بری ہونا پورے عدالتی نظام کا بٹھہ بٹھانے والی بات ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثنا اللہ کے مطابق ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے عمل کا مواخذہ اور حساب تو دینا چاہیے اور دینا ہو گا۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی اپنے مقدمات کی پیروی کا حق حاصل ہے تاہم ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*