اگر امریکا ہمارے خلاف ہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے نہ ملیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے  سینئر رہنما خواجہ  آصف نے وزیراعظم عمران  خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف  نے کہا کہ اگر امریکا ہمارے خلاف ہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے نہ ملیں، امریکا واحد طاقت ہے جو ملک کے لیے معاشی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان مظلومیت ظاہر کررہے ہیں کہ انہیں ٹارگٹ بنایا جارہاہے۔

خواجہ آصف کا  کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم نہ کریں، مذہب کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، آپ نے 4سال میں ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم  عمران خان نے قوم سے خطاب میں مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا تھااور  پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکتے ہوئے کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*