
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی پی پی رہنما نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ کی عدم تقسیم اور تاریخی حیثیت کے دفاع کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ قرارداد کے متن میں تاکید کی گئی ہے کہ سندھ ایک تاریخی دھرتی ہے اور اس کی موجودہ جغرافیائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ قرارداد کی منظوری کے وقت اپوزیشن اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر چکے تھے، تاہم ایوان نے متفقہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی وحدت کو برقرار رکھنے کی توثیق کی۔
