اپوزیشن وزارت اعلیٰ دیتی ہے تو لے لیں: حکومت کا (ق) لیگ کو پیغام، ذرائع

اہور: ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پنجاب کی وزرات اعلیٰ کے مطالبے پر (ق) لیگ کو پیغام پہنچادیا ہے کہ (ن) لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لے لیں۔

ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں پنجاب سے متعلق (ق)) لیگ نے واضح مؤقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت نے (ق) لیگ کو پیغام دیا ہےکہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے (ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ نے (ن) لیگ کی پیش کش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےجلد الیکشن کرانےکی شرط پر ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*