اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک آج لگے گی

اپوزیشن جماعتوں کی بڑی اور اہم بیٹھک آج لگے گی، شہباز شریف کی میزبانی میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن جمع ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اہم اجلاس میں اختر مینگل اور اپوزیشن کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم یقینی بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرزِ عمل اور بیانات سے جانب دار ہوگئے ہیں، ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*