پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 21 اور 22 اپریل کی شب آواران کے علاقے کاہان میں کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کو کامیابی سےپسپا کرنے کے بعد فرار دہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز قوم کےساتھ مل کربلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔