آج تک بہت خواہش کے باوجود بھی خانہ کعبہ نہیں جا سکی، عائشہ عمر

پاکستانی خوبرو اداکارہ، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اگلے سال عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں  ملکوں ملکوں گھومنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران عائشہ عمر نے متعدد سوالوں کے دلچسپ انداز میں جواب دیئے۔

شو کے میزبان، نعمان اعجاز کی جانب سے عائشہ عمر سے پوچھا گیا کہ ’کوئی ایسی جگہ جہاں آپ بہت خواہش کے بعد  بھی نہ جا سکی ہوں؟‘

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کے منہ سے بے ساختہ ’خانہ کعبہ‘ نکلا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’وہ خانہ کعبہ جانے کی بہت خواہش مند ہیں اور انشاء اللّٰہ وہ اگلے سال ضرور عمرہ کریں گی۔‘

نعمان اعجاز نے پوچھا کہ ’ کیا آپ کی زندگی میں عمرہ کرنے کے بد کوئی تبدیلی آئے گی؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا ’ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔‘

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*