اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر اضافے کی جانب گامزن ہے۔

آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کے اضافے کے بعد 302 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے کا ہو گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 336 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*