انٹر بورڈ کراچی کے حالیہ نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاج


طلباء نے پری میڈیکل اور انجینئرنگ کے نتائج کینسل کرنے کا مطالبہ کردیا

غلط نتائج کے باعث ایک طالبعلم کی خودکشی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

تعلیمی بورڈز میں اہم پوسٹیں خالی ہونا طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ہے، مظاہرین

وزیراعلیٰ جسٹس مقبول باقر بچوں کا مستقبل بچانے میں کردار ادا کریں، طلبہ و طالبات


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نتائج کے خلاف طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے حالیہ نتائج کو کینسل کرنے کا مطالبہ کردیا۔طلبہ و طالبات نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت جاری ہونیوالے حالیہ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے نتائج میں کراچی کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، بورڈ میں اہم پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے نتائج میں سنگین غلطیاں کی گئی ہیں،
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ کے مطابق انٹر کے ایک طالبعلم نے غلط نتائج کے بعد خودکشی کرلی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ انتہائی قابل طالبعلم انٹربورد کی مجرمانہ غفلت کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اعلیٰ حکام اس بات کا نوٹس لیں، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس پوسٹ کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے ان طلبہ و طالبات نے مزید کہا کہ غلط نتائج کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا مستقبل داو پر لگنے کا خدشہ ہے حالیہ انٹر پری میڈیکل اور انجینئرنگ کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ہزاروں طلبہ کو فیل اور کم نمبرز دیکر مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ سندھ بورڈ کے نااہل افسران کے خلاف کاروائی کریں تعلیمی بورڈز کی اہم پوسٹوں پر اہل افسراد کو تعینات کیا جائے، طلبہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں طلبہ و طالبات پیر کو انٹرمیڈیٹ بورڈ میں جمع ہونگے جب تک مسلہ حل نہیں ہوگا، احتجاج جاری رہیگا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*