انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 24 روپے مہنگا، قیمت 255 تک پہنچ گئی

پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی اور عدم سیاسی استحکام کے باعث ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں ریکارڈ 24 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 230 روپے 89 پیسے تھی۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں پہلی مرتبہ 24 روپے مہنگا ہوگیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 255 تک پہنچ گیا ہے۔ 255 روپے کا ایک ڈالر ہونے کے باوجود خریدنے والوں کو ڈالر دستیاب نہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر فروخت کرنے والے 260 روپے تک مانگ رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 12 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 255 روپے سے زائد میں ہی فروخت ہورہا ہے۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے پاکستانی معیشیت بھی دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر میں اضافہ کے ساتھ پاکستان کے گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*