امریکا کی پاکستانی معیشت کی تعمیرِ نو کیلئے مضبوط تعاون کی پیش کش

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز امریکا پہنچنے کے چند گھنٹے بعد امریکی سیکٹریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے پاکستان کو ملکی معیشت کی تعمیر نو کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے واشنگٹن میں ڈان کو بتایا کہ امریکا ’ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھے گا‘۔

ان کا کہنا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

علاوہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ایک توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے (آج) بدھ کو دوحہ میں دوبارہ شروع کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “امریکا کی پاکستانی معیشت کی تعمیرِ نو کیلئے مضبوط تعاون کی پیش کش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*