امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کریگا، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد مارکیٹ میں استحکام کے لیے امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

بائیڈن نے کہاکہ یہ اقدام مارکیٹ میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ ہے،معیشت کو نچلی سطح سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اجرت کے بجائے پیداواری لاگت کو کم کریں، موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرکے توانائی لاگت کو کم کریں۔

انہوں نے کہاکہ افراط زر پر قابو پانے کے پلان سے لاگت اور خسارے کو کم کریں گے،ٹیکس کے غیر منصفانہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کارپوریشنز پر کم سے کم 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دیتا ہوں،کم سےکم اجرت 15 ڈالرتک بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباء پر قابو پانے میں کانگریس نے اہم کردار ادا کیا ہے،اسکولوں اور کاروباری اداروں میں شٹ ڈاون ختم کرنا ہے۔

صدر بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے25 سالوں میں کینسر سے اموات کی شرح میں 50 فیصد تک کمی لانی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*