اللہ ہمیں عمران جیسے قہر سے بچائے

عمران خان نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، نواز شریف

، عمران خان پاکستان کے لیے بدنامی کا سبب بنا۔اس کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کیلئے اچھا پیغام نہیں گیا

شکر ہے کہ قوم کی اس سے جان چھوٹی ، عوام کو عہد کرلینا چاہیے کہ ایسے بندے کو کسی صورت اقتدار میں نہیں لانا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔نواز شریف نے کہا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے، عمران خان پاکستان کے لیے بدنامی کا سبب بنا۔پوری دنیا میں پاکستان کیلئے اچھا پیغام نہیں گیاشکر ہے کہ قوم کی اس سے جان چھوٹی اور اب ملک کے عوام کو عہد کرلینا چاہیے کہ ایسے بندے کو کسی صورت اقتدار میں نہیں لانا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*