افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا گیا؟

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے گزشتہ روز منایا گیا، طالبان کی جانب سے پھول فروشوں کو فروخت محدود رکھنے کا کہا گیا۔

طالبان نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کابل کے بازاروں میں پھولوں سے سجی گلیوں کا دورہ کیا لیکن ویلنٹائن ڈے کی فروخت بند نہیں کی۔

انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کی فروخت کو محدود رکھیں،  اور ان میں سے کچھ کو انٹرویو نہ دینے کا بھی کہا گیا۔

لوگوں کا بتانا ہے کہ طالبان اہلکار جنرل مبین نے بھی پھولوں کی دکان سے پھول خریدے۔

طالبان جنگجو ٹریفک کی رہنمائی کر رہا ہے جبکہ عقب میں لال غبارے فروخت کیے جارہے ہیں، فوٹو، اے ایف پی

طالبان کے کنٹرول سے قبل سال 2020 میں ایک فیشن شو کے ساتھ افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کو منایا گیا تھا، جس میں شریک ایک ماڈل کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، لیکن افغانی لوگ اس سے ناواقف ہیں۔

اگست 2021 سے قبل ویلنٹائن کے موقع پر افغانستان کے بڑے شہروں میں، فروری میں سرخ اور گلابی غباروں ، پھولوں اور کارڈز کی نمائش کا آغاز ہوتا تھا۔

کابل میں ریسٹورنٹس میں  ویلنٹائن ڈے ایک ساتھ منانے کے خواہشمند جوڑوں کے لیے موسیقی اور کامیڈی شوز کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ 6 ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی، کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا،افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہونگے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ  تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*