مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن اور اس کی حمایت کرنے والے ارکان کی فہرست جاری کردی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 84 اورپیپلزپارٹی کے 56 ارکان اسمبلی موجود ہیں جب کہ ایم ایم اے کے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
لیگی ترجمان نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب کہ ایم کیوایم کے 7 میں سے 6 ارکان اپوزیشن کےساتھ ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے 2 ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جمہوری وطن پارٹی کا رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 جب کہ 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل 176 ارکان اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔