اسکریپ کی دکان میں آگ لگنے سے 11 مزدور ہلاک

بھارتی شہر حیدرآباد میں اسکریپ کی دکان میں آگ لگنےسے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں  اسکریپ کی دکان میں آگ لگنےکی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  دکان میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جھلس گئے جب کہ ایک مزدور بچ نکلنے میں کامیاب رہا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ  کم تنخواہ کے باعث مزدور گھر کرائے پر لینے سے قاصر تھے اور 12 مزدور دکان کی پہلی منزل پر سو رہے تھے کہ اچانک دکان کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق گودام میں بجلی اور پلاسٹک کی تاروں میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام میں پھیل گئی۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ کئی مزدوروں کی ہلاکت سوتے ہوئے  آگ کا دھواں زیادہ مقدار میں  پھیلنے کے باعث ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*