اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں  پرپابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق  اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری  اخراجات  پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور  مختصر  وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات  پر  ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔

ذرائع کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*