اسٹیل مل سے چوری سامان کباڑیے کو فروخت

بن قاسم ٹاؤن پولیس کی سرپرستی میںاسٹیل مل کے چوری شدہ سامان کی فروخت، کباڑیے سے بھتے کی وصولی

ایس ایچ او بن قاسم ٹاو¿ن کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، ادریس بنگش، ڈی ایس پی اور ہیڈ محرر کو پیسے دیتا ہے، کباڑی اخترعلی

تھانے کے اخراجات بھی اٹھاتا ہوں،گزشتہ آٹھ ماہ سے یہ کام کررہاہوں ، سابق ایس ایچ او ملک اشرف سرپرست تھے، بیان

سکھن پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھیوں کو بھینس کالونی مکی شاہ مزار صنعتی ایریا سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے چار ساتھی فرار ہوگئے

کراچی ( کرائم رپورٹر) : اسٹیل مل سے چوری کیا جانے والا قیمتی سامان مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں کباڑیے کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے پولیس کباڑئے سے 8 لاکھ روپے لیتی ہے سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار کباڑی اختر علی نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ا±سے ایس ایچ او بن قاسم ٹاو¿ن کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، ایس ایچ او ملک اشرف کے بعد ایس ایچ اوادریس بنگش، ڈی ایس پی اور ہیڈ محرر کو پیسے دیتا ہے، تھانے کے اخراجات بھی وہ اٹھاتا ہے۔ سکھن پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھیوں کو بھینس کالونی مکی شاہ مزار صنعتی ایریا سے گرفتار کیا تھا، ملزمان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے 5 ملزمان اختر علی چانڈیو، اظہر علی، سرفرارعلی گوپانگ، اعجاز علی شیخ اورعلی شیرابڑو کو گھیرا ڈال کر پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فون، چند سو روپے اور 2 سوزوکیوں سے بنڈلوں کی شکل میں کیبل وائر برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان نے فرار ہونے والے اپنے ساتھیوں کے نام موسیٰ، نعیم، مظہر اور جاوید بتائے ہیں۔ ملزمان نے بتایا کہ برا?مد سامان مختلف جگہوں سے چوری کرکے لائے ہیں جس پر ا±ن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 23/66 بجرم دفعہ 379،34/411 کے تحت درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم اختر علی کا ویڈیو بیان منظرعام پر ا?گیا ہے جس میں ملزم نے بتایا کہ اسٹیل مل سے چوری کیا جانے والا سامان مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیا جاتا ہے، وہ چوروں سے اسٹیل مل کا چوری شدہ سامان خریدتا ہے اور گزشتہ 8 ماہ سے یہ کام کررہا ہے۔ ملزم نے الزام عائد کیا کہ پہلےایس ایچ او ملک اشرف اور بعد میں ایس ایچ اوادریس بنگش کو پیسے دیتا تھا۔ ایس ایچ او ملک اشرف نے جونیجو صاحب سے سیٹنگ کرائی تھی اور وہ 4 لاکھ روپے دیا کرتا تھا، کبھی اپنے ہاتھ سے تو کبھی ان کے بندے کو پیسے دیا کرتا تھا۔ ایس ایچ او کو ایک مرتبہ اپنے ہاتھ سے پیسے دیئے تھے اور ان کا ایک بندہ بھی پیسے لینے آتا تھا، اس ہفتے تین لاکھ روپے دیئے ہیں، مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی جس میں ڈی ایس پی کے پیسے اور تھانے کے اخراجات بھی شامل ہیں، سب کو الگ الگ اور کبھی ایک ساتھ پیسے دیتا ہوں۔ ملزم نے بتایا کہ ڈی ایس پی کو2 لاکھ روپے ایس ایچ او بن قاسم ٹاآن کو 5 لاکھ روپے، ہیڈ محرر اور تھانے کی تمام نفری کو ایک لاکھ روپے دیتا ہوں۔ کباڑی نے انکشاف کیا کہ اسٹیل مل سے ایک جیسا سامان نہیں نکلتا، کبھی کم اور کبھی زیادہ سامان ہوتا ہے لیکن اس کے پیسے فکس ہیں، چوروں کی اسٹیل مل کے سیکیورٹی گارڈز سے سیٹنگ ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ سامان اسٹیل مل سے نکالتے ہیں اور باہر سڑک پر رکھ دیتے ہیں، ہم وہاں جا کر سامان اٹھا لیتے ہیں جسے گودام لانے کے بعد آگے فروخت کر دیا جاتا ہے۔کباڑی نے بتایا کہ وہ اسٹیل مل سے نکالے جانے والا سامان جاوید، نیعم، ناصر اور مظہر کو فروخت کرتا ہے، شیر شاہ کی پارٹیاں سامان لینے ا?تی ہیں اوراپنی گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے جاتی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*