اسٹریت کرمنلز پولیس کا پرائم ٹارگٹ

کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مذید سخت بنائے، افسران کی کارکردگی کے حوالے احتسابی عمل کا آغاز کردیا، آئی جی

آئی جی کی ذیر صدارت جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس، آپریشنل،انویسٹی گیشن اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارکردگی پر بریفنگ

جو آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ہے گرفتار کریمنلز سے برآمد اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لونگا۔ غلام نبی میمن

کریمنلز گینگز کے خاتمے کے لیئے ورکنگ جاری ہے عادی اور نئے اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں، جاوید عالم اوڈھو کی بریفنگ

کراچی ( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحٰی اجلاس ضلعی سطح پر آپریشنل،انویسٹی گیشن اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارکردگی پر بریفنگ لی گئی آئی جی سندھغلام نبی میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز اور اسٹریٹ کرائمز ہمارا پرائم ٹارگٹ ہے کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مذید سخت بنائے پولیس افسران کی کارکردگی کے حوالے احتسابی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ تھانوں کے افسران کرائمز کے خلاف کارکردگی پر توجہ دیں جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ہے گرفتار کریمنلز سے برآمد ہونیوالے اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لونگا ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو نے اجلاس کو بریفنگ حالیہ پولیسنگ اقدامات ثمر آور ثابت ہورہے ہیں پولیسنگ اقدامات ناصرف مانیٹرنگ کررہا ہوں بلکہ بذات خود مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرتا ہوں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت محنت کے لیئے پولیس افسران کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں کراچی سے کریمنلز گینگز کے خاتمے کے لیئے ورکنگ جاری ہے عادی اور نئے اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*