اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ رہائشی سیکٹرز میں پھینکنے کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائشی سیکٹرز میں سی ڈی اے کے کوڑا پھینکنے پر پابندی لگا دی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوڑا سائٹ اور ڈمپنگ سائٹ نہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے، جس پر سی ڈی اے نے اعتراف کیا کہ دارالحکومت میں کوڑا ٹھکانے لگانے کیلئےکوئی ویسٹ مینجمنٹ اسکیم نہیں ہے۔

سی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کوڑا پھینکنے کے لیے کوئی زمین یا سائٹ بھی نہیں ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*