اسلام آباد: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی، سسر اور سالے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ملزم رحیم نےاپنی نرس بیوی اورایک اسٹاف پرفائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوئی جب کہ ملزم نےگھر جاکر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلہ قتل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*