اسلام آباد طالبہ کیس: مرکزی ملزم نعمان مانسہرہ میں کروڑوں کے فراڈ کا اشتہاری نکلا، ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

اسلام آباد: خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ کو دھوکہ دینے والے مرکزی ملزم نعمان کیخلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والے لائبہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، لائبہ کو دھوکہ دینے والا مرکزی ملزم نعمان پیشہ ور اور عادی نوسرباز نکلا، جو مانسہرہ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں پہلے ہی سے مطلوب اور اشتہاری ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں نے مانسہرہ میں ایک ہی خاندان کے 6 بچوں کو مختلف سرکاری شعبوں میں نوکریاں دلوانے کا جھانسا دے کر 85 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ملزم نے رقم کے عوض متاثرہ خاندان کے سپرد جعلی سرکاری اپائنٹمنٹ لیٹرز کیے، جو بعد میں پڑتال کرنے پر مکمل طور پر جعلی ثابت ہوئے۔

دھوکہ دہی کا علم ہونے پر متاثرہ خاندان نے ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مانسہرہ کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا تاہم مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم روپوش ہو گیا تھا جس پر مقامی عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی مانسہرہ کے متاثرہ خاندان نے تمام جعلی دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی گھیرا تنگ کیا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*