اسرائیل کا شام میں فوجی تنصیبات پر حملہ

اسرائیلی فوج نے مبینہ حملے کے جواب میں شام کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات شام کی جانب سے اسرائیل کے شمال میں واقع شہر ام الفحم کے قریب طیارہ شکن میزائل فائر کئے گئے لیکن انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

صیہونی فوج نے دعویٰ کیا شام کی جانب سے داغے گئے میزائل کے جواب میں ہم نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے شام کی فوجی تنصیبات کو شناہ بنایا ہے۔ ان تنصیبات میں راڈار اور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے گولان کی پہاڑیوں کی جانب اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف دارالحکومت دمشق کے اطراف فضائی دفاع کو فعال کر دیا گیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فضائی دفاع پر تعینات فوجیوں نے دشمن کے کئی میزائلوں کو مار گرایا تاہم ان حملوں میں ایک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے شامل پر سیکڑوں فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں تاہم صیہونی افواج اس حوالے سے زیادہ بیان جاری نہیں کرتیں۔

ایران اور شام خطے کی صورت حال پر یکساں موقف رکھتے ہین اور دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں جب کہ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شام میں ایران کو قدم مضبوط کرنے نہیں دے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*