لاہور: لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر اسد عمر کی طبیعت خراب ہوگئی۔
اسد عمر کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی۔ اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی اسد عمر کو لے کر اسپتال روانہ ہوئے۔ اسد عمر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا جبکہ ان کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے۔ اسد عمر نے اپنی بیماری سے متعلق ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زین قریشی اور محمد احمد چٹھہ ایم این اے اور بلال اعجاز ایم این بھی پی آئی سی میں موجود ہیں
Loading...