ارشد ندیم نے عزم و استقامت کے باعث یہ تمغہ جیتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا۔ ارشد ندیم کا کارنامہ قومی فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کےلیے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پوری قوم نے ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

آرمی چیف نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا اور ارشد ندیم کے آغاز سے کامیابی کے حصول تک کے متاثر کن سفر پر روشنی ڈالی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*