‎ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، چند دنوں میں نام دے دوں گا : فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا تکلیف بیان کرنے آیا ہوں انہیں قتل کروانے میں جس کا کردا ہے آئندہ دنوں میں سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا بہت قریب سے مارا گیا ہے انہیں ایک گولی سینے اور ایک سر پر ماری گئی۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ بچہ اگر گاڑی میں موجود تھا تو کیا اس طرح گولیاں چلائی جاتی ہیں اور گاڑی میں صرف ارشد شریف کا قتل ہوا کسی اور کا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کسی سیاست شخصیت کا کام نہیں کہ کینیا میں فارم ہاؤس کا بندوبست کرے کینیا میں فارم ہاؤس کا بندوبست کیا گیا اور اس میں ارشد شریف کو چھپایا گیا اور پھر کینیا سے ہی ان کے قتل کی خبر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھے سازشیوں نے ڈرا دھمکا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا وہ پاکستان سے دبئی گئے وہ ویزے کے اختتام تک وہاں رہے، سازش کے تانے بانے اور مقاصد کچھ اور ہیں میں نے گھر والوں کو بتادیا ہے مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں انہیں بھی لاشیں ملیں گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہے انہیں کینیا ہی کیوں بھجوایا گیا سازش کرنے والوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں لانگ مارچ میں بھی بے گناہ اور خاص لوگوں کا خون دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور واپس آنے کیلئے تیار تھا وہ اپنے مقصد کو ایمانداری سے نبھا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ان لوگوں پر یقین کررہا تھا لیکن ان کے مقاصد کچھ اور تھے وہ تیار ہوگیا تو اسے مروانے کی پلاننگ کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ رابطے میں تھا میرا فون بھی فرانزک کے لیے حاضر ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*