اداکارہ فہیمہ اعوان کا دوسری شادی کا عندیہ

پاکستانی اداکارہ فہیمہ اعوان نے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے دورانِ پروگرام ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اپنی زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دے دیں۔

اداکارہ نے بیوہ کی دوسری شادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ ہے تو کسی کنواری کی شادی سے قبل ان کی شادی کریں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک محرم یا ساتھی کا ہونا بہت ضروری ہے، مجھے دوستی پر یقین نہیں ہے آپ کا محرم ہر جگہ آپ کے ساتھ ہونا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے جوڑے یوں ہی نہیں بنائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی ہر معاملے میں میرا بہت ساتھ دیتی ہے، 19 برس کا ساتھ تھا وہ بھول نہیں سکتی لیکن اب زندگی میں آگے بڑھنے کا سوچا ہے تو یہ ذمے داری بھی انہیں دی ہے کہ وہ خود دیکھ لیں کہ انہیں ابو کس طرح کے چاہئیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*