اداکارہ سونم کپور کے گھر بڑی ڈکیتی

الی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ہونے والی اس بڑی واردات کو ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے فی الحال میڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے جب کہ پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق یہ خبر ہفتے کی صبح سامنے آئی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ایک کڑور 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے۔

پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گھر کے 25 ملازمین کو حراست میں لیا ہے، ان ملازمین میں چوکیدار، مالی اور ڈرائیورز  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی ہے جب سونم اور آنند کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کا انکشاف اداکارہ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات اس وقت ہوئی ہے جب سونم اور آنند کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کا انکشاف اداکارہ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*