
شہباز حکومت کی خراب کارکردگی کی میں ذمے دار نہیں،یہ میری حکومت نہیں، ہماری تب ہوگی جب نواز شریف یہاں ہونگے، مریم نواز
حکومت کی ناقص کارکردگی پر اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا
موجودہ وزیراعظم شہبا شریف ہیں،میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں، ملک کے موجودہ حالات کی ذمے داری ن لیگ نہیں۔ چیف آرگنائزر
اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پریا مجھ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ن لیگ کی نائب صدر کی گفتگو،مریم نواز کی پارٹی کے یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
لاہور)نیوز ڈیسک)اتحادی حکومت میں پڑنے والی دراڑیں اب واضح نظرآنا شروع ہوگئی ہیں، ن لیگ میں آپس کے اختلافات کے بعد اب شریف فیملی میں بھی اختلافا ت سامنے آرہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کا پارٹی سے الگ تھلگ ہونا بھی نظرآرہا ہے اور اس کے ساتھ مریم نواز بھی حکومتی امور سے خود کو بری الذمہ قرار دے رہی ہیں، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے ، شہباز شریف حکومت کی ناقص کارکردگی کی ذمے داری ہمارے اوپر نہیں ڈالی جاسکتی۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز کی گفتگو سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔