اتحادی جماعتیں موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کی خواہشمند

حکومت کے اتحادی ساتھیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت اگست 2023 میں اختتام پزیر ہونے والی اپنی مدت مکمل کرے گی اور اتحادی ہچکولے کھاتی معیشت کو بحال کرنے کے پیشِ نظر کیے جانے والے تمام ’سخت‘ فیصلوں میں معیشت کا ساتھ دیں گے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اتحادی حکومت کے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

اتحادی شراکت داروں کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت اراکین قومی اسمبلی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر حکومت کے فیصلے کا بغور جائزہ لیں گے۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک وفاقی وزیر نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں عام انتخابات کے مرحلے سے قبل قانونی، آئینی اور انتخابی اصلاحات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*