ابلتے لوہے سے کھیلنے والا حیرت انگیز شخص

انسان پانی کے ابلنے کے درجہ حرارت 100 ڈگری سینٹی گریڈ کو برداشت نہیں کر سکتا جبکہ 2,862 ڈگری پر ابلنے والے لوہے کو ہاتھ لگانا تو دور کی بات ہے،  مگر جو سوچا نہیں جا سکتا ایک شخص نے وہ کر دکھایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس کا ابلتا لوہا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس 16 سیکنڈ کی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے 3 بار ابلتے، بہتے ہوئے لوہے کو ہاتھ سے روکا ہے، اس ویڈیو کے آخر میں یہ شخص اپنا ہاتھ بھی کیمرے کے قریب لا کر دکھا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص کا ہاتھ بالکل ٹھیک اور سلامت ہے، یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ لاوے کی طرح ابلتے لوہے کو اگر کوئی عام شخص ہاتھ لگا لے تو اُس کی ہڈیاں تک پگھل سکتی ہیں  جبکہ یہ شخص ہشاش بشاش نظر آ رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*