آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوا مر گئی

آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوا (ملکہ) مر گئی۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد کے مطابق مادہ تیندوا کے جسم سے ایک گولی کو کامیابی سے نکال لیا گیا تھا، لیکن اس کے جسم میں موجود مزید تین گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ 

حکام نے بتایا کہ مادہ تیندوا کو ایک گولی دل کے قریب جبکہ دوسری گولی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی۔

وائلڈ لائف مینجمٹ بورڈ کے مطابق آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مادہ تیندوے کی باڈی کو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کردیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*